پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔ شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد ہے۔ جس کے بعد ان کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ شہباز گل کا ایکس رے ، یورک ایسڈ، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔ شہباز گل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے۔ ان کے مزید طبی معانے کہ ضرورت پڑ سکتی ہے۔