عامر میر نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم ارسلان کی عمر بارے پروپیگنڈا جھوٹ قرار دیدیا

عامر میر نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم ارسلان کی عمر بارے پروپیگنڈا جھوٹ قرار دیدیا
لاہور: ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزم ارسلان کی عمر بارے پروپیگنڈا جھوٹ قرار دے دیا ۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان کی عمر 14 برس نہیں بلکہ 20 برس ہے۔ چند میڈیا پرسنز ارسلان کی عمر بارے غلط انفرمیشن چلا رہے ہیں۔ ملزم ارسلان نے دہشت گردی کورٹ میں بوگس برتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو پکڑا گیا ہے۔ عامر میر نے کہا کہ اصل ریکارڈ کے مطابق ملزم ارسلان بالغ ہے اور اسکی عمر 20 سال ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم ارسلان کی تاریخ پیدائش 24 اگست 2003 ہے۔ ملزم نے بوگس برتھ سرٹیفکیٹس بنا کر عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ملزم ارسلان نے ایک نہیں بلکہ 3 بوگس برتھ سرٹیفکیٹس بنا رکھے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ ملزم کی فیملی کی جانب سے بھی جھوٹا پروپگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پولیس 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔