ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن رنگین مزاج نکلے، ایک تقریب میں رقص کرکے شرکاء کو حیران کر دیا، ان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
عالمی میڈٰیا کے مطابق ساؤتھ اکلینڈ کے ڈیو ڈراپ ایونٹس سینٹر میں ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں وزیر اعظم کو بھارتی گلوکارہ شبانی کیشپ نے اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کو اپنے ساتھ لیا اور دونوں نے اسٹیج پر ڈانس کرکے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔ شرکا نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے ڈانس کو بہت پسند کیا۔
بعد ازاں لکسن نے اس ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دو جھومتے ہوئے ڈیڈ۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم اس سے قبل بھی کئی تقریبات میں ڈانس کر چکے ہیں، انہوں نے ٹک ٹاک ڈانسز میں بھی حصہ لیا تھا۔
لکسن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر اچھے ڈانسر ہیں کیونکہ انہوں نے اس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہوئی ہے۔