شہباز شریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس میں نئی پیشرفت

شہباز شریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس میں نئی پیشرفت
کیپشن: شہباز شریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس میں نئی پیشرفت

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کےبانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ جہاں عدالت میں کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات اور بار کونسل کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کررکھا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ دعویٰ میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا۔

Watch Live Public News