مون سون کے مزید 2خطرناک اسپیل آرہے ہیں ، چیئرمین این ڈی ایم اے

مون سون کے مزید 2خطرناک اسپیل آرہے ہیں ، چیئرمین این ڈی ایم اے

(ویب ڈیسک) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے   مون سون کے مزید 2 خطرناک اسپیل سے خبردار کردیا۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے مزید 2 اسپیل آ رہے ہیں جو اس سے بھی زیادہ سخت ہیں۔

انہوں  نے وفاقی وزراء   کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مون سون کے ساتویں اسپیل سے گزر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، شمالی علاقوں سے جب گلیشئرز سے پانی آئے گا تو نشیبی علاقوں میں تباہی ہو گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ  دو چار دنوں میں خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوئے ہیں، گلیشئرز پگھلنے اور کلاؤڈ برسٹ ہونے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا، اب تک 670 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ  80 سے 90افراد لاپتا ہیں جنہیں تالاش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کلاؤڈ برسٹ اور علاقائی بارشوں کی مزید پیشگوئی  کی ۔ کہا دو مون سون اسپیل مزید آرہے ہیں جو سخت ہیں، ستمبر تک صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ  خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر سامان بھیجا جا رہا ہے، متاثرین تک یہ امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔متاثرہ علاقوں میں میڈیکل سہولتیں بھی دی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو پبلک عمارتوں میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، لیکن مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد ہی نقصانات کی اصل صورتحال سامنےآسکے گی، تمام ڈیٹا متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News