(ویب ڈیسک ) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ معاشی دباؤ کم، کاروباری حالات بہتر اور پاکستان کا قرض منظر نامہ مضبوط ہوا ہے، پاکستان کی معاشی بحالی مشکل دور اور بلند افراط زر کے بعد آئی ہے، حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق نجی شعبے کی قرضوں کی طلب بڑھے گی، بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری حکومتی سکیورٹیز میں ہے، بینکوں نے ریاستی اداروں کو بڑے قرض فراہم کر رکھے ہیں، مشکل حالات میں بینکوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کے غیر فعال قرضوں کا تناسب 7.6 فیصد سے کم ہوکر 7.1 فیصد ہوا ہے، پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔