لاہور میں آئندہ سال ٹرام چلے گی، پنجاب حکومت کا اعلان 

لاہور میں آئندہ سال ٹرام چلے گی، پنجاب حکومت کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے اگلے سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے بتایا کہ ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا جس کے بعد ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے شروع ہوگی۔

بلال اکبر نے کہا کہ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جب کہ  منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصل آباد میٹرو منصوبے کی لاگت 110 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے اور گوجرانوالہ میٹرو منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی اورگوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہے۔

Watch Live Public News