پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے  امدادی کارروائیاں جاری 

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے  امدادی کارروائیاں جاری 

(ویب ڈیسک ) پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق  کراچی سے پشاور 48 ٹن امدادی سامان ایئرلفٹ کیا گیاو  ایئر ایگل B-737 کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا.

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   بونیر اور شانگلہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔  این ڈی ایم اے کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ایئر برج کے قیام سے امدادی سامان کی فوری ترسیل ممکن ہوگی۔

پاک فضائیہ کا مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم،  ملکی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ انسانیت کی خدمت بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News