(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ نے ٹی وی اور ڈیجیٹل اشتہارات کی قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی وولٹیج میچ کے دوران 10 سیکنڈ کا ٹی وی اشتہار پاکستانی 51 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ مکمل اشتہاری پیکج کی قیمت 14 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
اسی طرح کو-پریزنٹنگ پارٹنرشپ اور کو-پاورڈ پیکج کی قیمت تقریباً 58 کروڑ پاکستانی روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ بھی 41 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا پر بھی اشتہارات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جہاں کو-پریزنٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر شپ تقریباً 96 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹس ہولڈرز کوایشیا کپ 2025 میں پاک- بھارت میچ سے ریکارڈ توڑ ویورشپ کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر کو یو اے ای میں ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گے۔