حماس نے غزہ جنگ بندی تجاویز کومنظورکرلیا

حماس نے غزہ جنگ بندی تجاویز کومنظورکرلیا

(ویب ڈیسک ) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے غزہ جنگ بندی تجاویز کومنظورکرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق   حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے علاقائی ثالثوں کی تازہ ترین تجویز پر اتفاق کرلیا ہے۔مصر اور قطر کی تجویز ایک جامع دو مرحلوں پر مشتمل منصوبہ ہے جس کی بنیاد امریکی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے فریم ورک پر مبنی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ 60 دن کی عارضی جنگ بندی کے دوران دو مراحل میں حماس کو باقی 50 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کے قریب آزاد کرے گا۔ جن میں سے 20 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ اس دوران مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلاء پر بات چیت ہوگی۔

تاہم اس پر  اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اتوار کی رات، لاکھوں افراد تل ابیب میں جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے۔

دوسری جانب   اسرائیل کی کابینہ اس ہفتے کے آخر میں غزہ میں اپنی جارحیت کو بڑھانے اور غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے فوج کے منصوبوں کی منظوری دے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے حملوں میں غزہ میں کم از کم 62,004 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں ۔

Watch Live Public News