ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کی موجودہ صدارت کے دوران اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رائٹرز/اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح رواں ماہ کے آغاز میں کم ہو کر 35 فیصد سے نیچے آگئی۔
سروے میں 64 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ مجموعی طور پر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رائٹرز/اپسوس سروے کے مطابق 80 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ایران میں امریکی مداخلت طویل عرصے تک جاری رہے گی۔
سروے کے نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور صدر ٹرمپ کی حکومت کے اقدامات پر ملک میں بحث جاری ہے۔