ہم نے عدالت سے کمٹ کیا ہے کہ ہم میڈیا سے بات نہیں کریں گے،علیمہ خان

ہم نے عدالت سے کمٹ کیا ہے کہ ہم میڈیا سے بات نہیں کریں گے،علیمہ خان

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی  کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے کمٹ کیا ہے کہ ہم میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کچھ بھی نہیں بولنا، ہم ڈر رہے ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کر دیں جس پر عدالت خوش نہ ہو، انہوں نے بڑا سخت آرڈر لکھا ہے۔

صحافی کے سوال پر  جواب میں علیمہ  خان نے کہا کہ عدالت نے کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی  کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اوربانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت اسپتال منتقل کیا جائے۔

عدالت نے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ شفاء انٹرنیشل اسپتال ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے، بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج موجود ہوں گے۔

Watch Live Public News