(ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو شفااسپتال منتقلی کیلئے سیکورٹی پلان مرتب کرنا شروع کر دیا۔
سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم،اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران کاسیکیورٹی انتظامات پر کام شروع کر دیا۔
اسلام آباد پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی تیارہ شروع کردی۔ذرائع کے مطابق پولیس کے تمام اعلی افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہمہ وقت 20 جوانوں کے ساتھ الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو شفا منتقلی کیلئے سیکورٹی پلان مرتب کرنا شروع کر دیا۔