ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل

ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل
کیپشن: ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل

ویب ڈیسک: ہمسایہ ممالک کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت پر بنگلہ دیش کا جارحانہ ردِعمل، بنگلہ دیش نے بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے مودی کو بنگلہ دیش کی جانب سے دوٹوک پیغام، اب مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ بنگلہ دیش میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے قاتل شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے والے مودی کا پتلا نذرِ آتش کر دیا۔ نیشنل سٹیزن پارٹی کے چیف آرگنائزر اور بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کی بھارت کو دوٹوک للکار۔ حسنات عبداللہ نے بنگلہ دیش میں عدم استحکام پر بھارت کا شمال مشرقی خطہ الگ کر دینے کی وارننگ دے دی۔ 

حسنات عبداللہ نے کہا کہ تم نے قاتلوں کو پناہ دی، بھارت واضح طور پر جان لے کہ ہم بھارت کی شمال مشرقی سیون سسٹرز ریاستوں کو الگ کر دیں گے۔ بنگلہ دیشی رہنما کا بھارتی حکام پر بنگلہ دیشی شہریوں کی سرحد پار ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ بنگلہ دیش کی خودمختاری اور انسانی حقوق پامال ہوئے تو بنگلہ دیش سخت جواب دے گا۔

حسنات عبداللہ نے کہا کہ بھارت سامراجی ہتھکنڈوں، اطلاعاتی جنگ اور اقلیتی کارڈ استعمال کر کے خطہ میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ آج بھی بھارت بے جا مداخلت سے بنگلہ دیش کو کمزور اور تنازعات زدہ بنانا چاہتا ہے۔ بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور قاتلوں کی پشت پناہی نے خطہ کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بنگلہ دیشی قیادت کا بھارت کو للکارنا یہ واضح پیغام ہے کہ اب سفاک مودی کواپنی جارحانہ پالیسیوں کے باعث سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

Watch Live Public News