ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,334 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2,200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری طرف، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور فی تولہ چاندی کی قیمت 78 روپے کے اضافے سے 6,900 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 67 روپے کے اضافے سے 5,915 روپے تک پہنچ گئی ہے۔