ویب ڈیسک: لاہور، شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں چھاپے کے دوران تھانیدار اور اہلکاوں نے رقم اور زیورات چرا لئے۔
انکوائری مکمل ہونے پر تھانیدار عمران کو معطل کر دیا گیا، تھانہ شاہدرہ میں اے ایس آئی عمران کی معطلی کی رپٹ درج کر دی گئی۔
واقعہ کی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں اے ایس آئی اور اہلکاروں کو گودام پر چھاپہ مارتے دیکھا گیا۔
اے ایس آئی عمران نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری فہد کے گودام اور گھر پر چند روز قبل چھاپہ مارا ، پولیس پارٹی نے گھر سے 4 تولے کے زیورات اور 8 لاکھ نقدی چرائی۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی نے معطلی کے بعد 4 لاکھ نقدی اور زیورات واپس کر دئیے ۔