پبلک نیوز: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 52 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 543 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 85 لاکھ67 ہزار 761 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 272 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 678 ، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 716، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 306، اسلام آباد میں 43 ہزار 029، بلوچستان میں 18 ہزار 958، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 629 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔