(ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، قتل کی 06 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک شوٹر دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔
خطرناک اشتہاری طیب اعجاز کو لے کر پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے لے کر پاکستان روانہ ہوگئی۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے خطرناک شوٹر کو ٹریس کرکے دبئی سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار اشتہاری طیب اعجاز گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں 06 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
اشتہاری طیب اعجاز قتل کی متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے ۔