ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نمیبیا کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 97 رنز ہی بنا سکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان طارق نے 4 ، شاداب خان نے3 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، تاہم 40 کے سکور پر صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ خواجہ نافع صرف 5 رنز بنا سکے۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے بھی 36 رنز کا اہم اضافہ کیا۔

نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے دو جبکہ گرہارڈ ایرسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News