آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب دوبارہ نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب دوبارہ نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب دوبارہ نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے ایک بار پھر عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ان کی درجہ بندی میں یہ نمایاں بہتری حالیہ میچز میں آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ممکن ہوئی، خصوصاً بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں انہوں نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ رینکنگ میں سکندر رضا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی بطور آل راؤنڈر مسلسل بہتری پاکستان ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوا رہے ہیں۔

Watch Live Public News