یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے ، علیمہ خان 

یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے ، علیمہ خان 

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم سب کو پہلے پتا تھا کہ اس میں سزا ہونی ہے ، جج صاحب سے بہتر ہمیں پتا تھا ، یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے ، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں ، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے تاریخ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہو گئے تو ہمیں پانچ اکتوبر کے مقدمہ میں ڈال دیا ، یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ۔

علیمہ خان نے کہا کہ  کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے ،ہمیں آئیندہ کے لیے اچھا رسپانس چاہیے جو عوام کو تحفظ اور انصاف دیں ، ہم سارے اس نظام کی ریفارمز چاہتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم اپنے بھائی سے ملاقات کرتے ہیں اور انکا پیغام لے کر آتے ہیں ۔

عمران خان کی بہن  نے کہا کہ  ہم سب کو پہلے پتا تھا کہ اس میں سزا ہونی ہے ، جج صاحب سے بہتر ہمیں پتا تھا ، یہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس نہیں یہ القادر کیس ہے ۔ 171 یا 170 ملین پاؤنڈ پاکستان آئے تھے، یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  رشوت کا کیس بانی پی ٹی آئی پر بنایا گیا ، فلاحی ادارے کو گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔

Watch Live Public News