(ویب ڈیسک ) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے ۔
ویسٹ اینڈیز کی ٹیم نے صرف 67 رنز کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوادیں۔ پاکستان ساجد خان بیٹرز پر ٹوٹ پڑے انہوں نے پہلی چاروں وکٹیں لیں۔ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفرکریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔اسپنر نعمان علی کا جادہ بھی چل گیا انہوں نے بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 56 اور محمد رضوان نے 51 رنز کے ساتھ پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
تاہم محمد رضوان 71 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے جس کے بعد کریز پر آئے نعمان علی بھی صفر پر اور ان کے بعد خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے تھے۔