(ویب ڈیسک ) پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر رینالہ خورد کی حدود 10 ون ایل میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم اشتیاق عرف پپو نے اپنی حقیقی بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
ملزم کی بیوی شیخوپورہ شادی پر گئی تو بھانجی کو اپنی بچیوں کے ساتھ رات رکنے کے لیے گھر بلا لیا، بچی کو ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
پکار 15 پر کال موصول ہونے پر پولیس نے 2 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔
والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے 15 روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کمپین نیور اگین کے تحت پولس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔