ویب ڈیسک: نئی دہلی میں اسمبلی انتخابی مہم کے دوران چیف منسٹر اروند کیجریوال پر حملہ ہوا ہے، ان کی گاڑی پر پتھر پھینکے گئے جس سے ہنگامہ مچ گیا،پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اروند کیجریوال پر پرویش ورما کے غنڈوں نے حملہ کیا، یہ حملہ نئی دہلی اسمبلی میں انتخابی مہم کے دوران ہوا، پرویش ورما کے غنڈوں اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے،مقامی لوگوں نے بی جے پی کے غنڈوں کو بھگا دیا ہے۔
پرویش کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اروند کیجریوال نے دو نوجوانوں کو اپنی گاڑی سے ٹکر ماری ، دونوں کو لیڈی ہارڈنگ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ اپنے سامنے شکست دیکھ کر وہ لوگوں کی جانوں کی قیمت بھول گئے۔