کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کوچاقوکے وارسےقتل کردیاگیا

کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کوچاقوکے وارسےقتل کردیاگیا
کیپشن: کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کوچاقوکے وارسےقتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر ایک لڑکی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہمسائے نے ان کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، تاہم انکار پر ملزم نے ہفتے کی صبح لڑکی کو اغوا کیا اور بعد ازاں قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News