انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، سری لنکا کے بلے باز نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، سری لنکا کے بلے باز نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، سری لنکا کے بلے باز نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: سری لنکا کے بلے باز ویران چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ویران چامودیتھا نے نامیبیا کرکٹ گراؤنڈ میں جاپان کے خلاف میچ میں 143 گیندوں پر 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بن گیا۔ ان کی اس یادگار اننگز میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس اننگز کے ساتھ ویران چامودیتھا نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑی ہسیتھ بویاگوڈا کا 2018 میں کینیا کے خلاف 191 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

چامودیتھا کی اس ریکارڈ ساز اننگز اور اوپننگ شراکت کی بدولت سری لنکا نے جاپان کے خلاف 387 رنز کا پہاڑ جیسے سکور کیا۔ جواب میں جاپان کی انڈر 19 ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 8 وکٹوں پر 184 رنز ہی بنا سکی، اور اس طرح سری لنکا نے میچ 203 رنز سے جیت لیا۔

Watch Live Public News