سندھ حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی، صوبائی وزیرسعید غنی

سندھ حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی، صوبائی وزیرسعید غنی
کیپشن: سندھ حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی، صوبائی وزیرسعید غنی

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرے گی۔

سعید غنی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت بلڈنگ سیفٹی کے قوانین ڈنڈے کے زور پر نافذ نہیں کر سکتی، اور اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے گی اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا، لیکن سب سے پہلے عمارت کا سرچ آپریشن اور آگ پر قابو پانا ضروری ہے۔ اس کے بعد آگ لگنے کی وجہ کا پتا لگایا جائے گا۔

سعید غنی نے بتایا کہ انہیں 5 خاندانوں سے رابطہ ہوا ہے جن کے افراد لاپتہ ہیں، اور کراچی میں ہزاروں عمارتیں موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک کے خلاف کارروائی کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز کو ڈنڈے کے زور پر نافذ نہیں کر سکتے، لیکن جو کچھ ممکن ہو گا، ہم کریں گے۔

وزیر نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت میں مزید لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اور ہماری سب سے بڑی ترجیح یہ ہے کہ انہیں بچایا جائے۔

Watch Live Public News