ویب ڈیسک: تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں بااثر شخص کا شہری پر وحشیانہ تشدد، شہری پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو پبلک نیوز کے حاصل کر لی ۔
ویڈیو میں بااثر شخص کو شہری عبدالرزاق پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزم شہری پر بدترین تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوج کرتے ہوئے بھی نظر آرہا ہے ۔
ملزم احتشام عرف شانی نے ساتھی کی مدد سے شہری پر تشدد کی ویڈیو بنائی ۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ بہارہ کہو پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے والد کو تحویل میں لے لیا گیا، ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔