(ویب ڈیسک ) مئیرکراچی مرتضی وہاب گل پلازہ کے دورے پرپہنچ گئے۔مئیرکراچی مرتضی وہاب کو بلدیہ عظمی کے افسران نے امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کے پہنچنے پر مطاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرین کی جانب سے میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کل اجلاس طلب کیا ہے۔65 لوگ لاپتہ ہیں ان کو بچانا ترجیح ہے۔رش یادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات آئیں۔ میں بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں ، کہیں نہیں جا رہا۔