بزدار حکومت کے لاہوریوں کی سہولت کیلئے شاندار منصوبے

بزدار حکومت کے لاہوریوں کی سہولت کیلئے شاندار منصوبے
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور شہر کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز۔ وزیراعلی عثمان بزدار کل گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج کی توسیع کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو ڈی جی ایل ڈی اے منصوبے کے بارے بریفنگ دیں گے عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ لاہور شہر کی ڈویلپمنٹ کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی نمائش والے منصوبے خزانے پر بوجھ بنے۔ سابق دور میں عوام کی ترجیحات و ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور کے منصوبے سفید ہاتھی ثابت ہوئے۔ ہماری حکومت نے لاہور کے شہریوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے شروع کئے ہیں۔ لاہور شہر کے نظر انداز علاقوں میں بھی پہلی بار ترقی کے سفر کو لے کر گئے ہیں۔ لاہور شہر میں آئندہ 2 برس ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔ پہلے والے صرف باتیں کرتے تھے۔ کام کم اور شور زیادہ مچانا ان کا وطیرہ تھا۔ ہم کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں۔ 3 برس سے مسلسل رونے والے اب آئندہ 2 برس مزید آہ و بکا کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔