غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سول جج قدرت اللہ نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی کا دوران عدت چیرمین پی ٹی آئی سے نکاح ہوا تھا۔ تفصیلی فیصلہ میں بتایا گیا ہے کہ نکاح خواں مفتی سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا دو مرتبہ نکاح پڑھایا، پہلا نکاح 1 جنوری 2018 کو پڑھایا گیا،دوسرا نکاح فروری میں پڑھایا گیا، جنوری میں نکاح کے بعد بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی عدت میں ہیں، نکاح خواں کو عدت والی بات گواہ عون چوہدری کی موجودگی میں بتائی گئی۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق پہلا نکاح لاہور جبکہ دوسرا نکاح اسلام آباد میں ہوا، پہلے نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ بنی گالا میں رہنا شروع کردیا تھا، عدت میں نکاح مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہے، ایک ساتھ بطور میاں بیوی رہنا مبینہ غیر قانونی نکاح کا نتیجہ ہے، معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے کیونکہ بنی گالا اسلام آباد کی حدود میں ہے۔ تفصیلی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کیے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔