قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے پاک فوج کی کوششیں جاری

قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے پاک فوج کی کوششیں جاری

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے لئے فوج میں بطور آفیسر شمولیت کے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاک فوج کی جانب سے آئی ایس ایس بی کیڈر کا انعقاد کیا گیا۔ 

آئی ایس ایس بی کیڈر کا مقصد نوجوانوں کو فوج میں کمیشن کے لیے تیار کرنا ہے۔  کیڈر 1 جولائی سے 12 جولائی 2024 تک منعقد ہوا جس میں  14 امیدواروں نے حصہ لیا، امیدواروں کو فائنل انٹرویو کی تیاری کے علاوہ آئی ایس ایس بی کے دوران ہونے والے تمام ٹیسٹ کی تیاری کروائی گئی۔ 

آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کی تیاری نہ صرف اس امتحان میں بلکہ آنے والے متعدد دوسرے امتحانات میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ 

واضح رہے کہ اس ٹیسٹ کی تیاری کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ ملکی اداروں میں شمولیت اختیار کر سکیں۔ 

Watch Live Public News