یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا دورہ

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا دورہ
کیپشن: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا دورہ

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے طلبہ نے حال ہی میں لاہور گیریژن کا ایک تعلیمی و معلوماتی دورہ کیا، جس کا مقصد قومی تاریخ، عسکری خدمات اور فوجی نظم و ضبط سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق  طلبہ نے فوجی یونٹ میں مختلف ہتھیاروں اور جنگی سازو سامان کا مشاہدہ کیا،جی او سی لاہور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی اورطلبہ کے مختلف سوالات کے جامع اور موثر جوابات دئیے۔

اس موقع پر طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عوام اور فوج کے درمیان فاصلے کا تاثر پایا جاتا ہے,اس نشست کے بعد محسوس ہوا کہ یہ تاثر مصنوعی ہے،فوج کے لوگ ہم سے ہیں اور ہمارا حصہ ہیں, جی او سی لاہور نے ہمارے سوالات کے مدلل جوابات دیے اور مؤثر بریفنگ دی، آج کا سیشن انتہائی کامیاب رہا,آج ہمیں پاکستان اور پاک فوج کی تاریخ جاننے کا موقع ملا,

طلبہ کا کہناتھا کہ آزادی کے ہیروز کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، اور یہ بھی سیکھا کہ کن مشکل حالات میں ہمارا ملک آزاد ہوا تھا,یہ پاک فوج کا نہایت عمدہ، طویل اور یادگار سیشن تھا،ہم  آج کے سیشن کے لیے پاک فوج کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہمارا پیارا وطن قیامت تک سلامت رہے۔

Watch Live Public News