فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات،دفاعی تعاون پر گفتگو

فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات،دفاعی تعاون پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور لیبیا کا دفاعی صنعت میں تعاون اور ٹیکنیکل مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر سے لیبیا کے جنرل صدام خلیفہ حفتر  نے  ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور لیبیا کا دفاعی صنعت میں تعاون اور ٹیکنیکل مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل صدام خلیفہ حفتر  نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Watch Live Public News