14 سال بعد مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

14 سال بعد مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

(ویب ڈیسک ) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،  کراچی: 14 سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال 25ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سرپلس ہو گیا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ   آخری بار مالی سال 11ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال 2023-24ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

جون 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جون 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

Watch Live Public News