گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی نافذ، نوٹیفکیشن جاری

گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی نافذ، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) نوٹیفکیشن کے تحت1300 سی سی یااس سےچھوٹی مقامی یادرآمدی گاڑیوں پر1فیصدلیوی عائدہوگی۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی "انرجی وہیکل آڈیپشن لیوی" نافذ کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 1300 سی سی یا اس سے چھوٹی مقامی یا درآمدی گاڑیوں پر1 فیصد لیوی عائد کی گئی ہے۔

1300 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر 2 فیصد لیوی لاگو ہو گی۔1800 سی سی سے بڑی تمام گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی نافذ ہو گی۔ بسوں، پک اپس اور ٹرکوں پر بھی 1 فیصد لیوی کا اطلاق کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ لیوی پیٹرول و ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں تیار یا اسمبل کی جانے والی گاڑیوں پر یہ لیوی مینوفیکچرر ادا کرے گا، جب کہ درآمدی گاڑیوں پر لیوی متعلقہ خریدار کے ذمے ہو گی۔

Watch Live Public News