(ویب ڈیسک ) اداکارہ حمیرا اصغرکے جسم سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل رپورٹس جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حمیرا اصغر کے جسم سے لیے گئے 9 نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں ٹیسٹوں کے لیے بھیجے گئے تھے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل جانچ کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل رپورٹس میں زہر کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی میں ایک فلیٹ سے اس وقت ملی تھی جب عدالتی بیلف کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان کی درخواست پر وہاں پہنچے تھے۔ جب فلیٹ کا دروازہ نہ کھلولنے پر توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔