(ویب ڈیسک ) پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب کی جانب سے مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک پنجاب کےبیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، سرگودھا اور میانوالی میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے 18سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ،غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔