گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کروانے کا اعلان

گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کروانے کا اعلان
گوگل میپ سے راستہ ڈھونڈنا اب مزید آسان ہوگیا ہے، گوگل نے اپنی سروس میں صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں پر یہ فیچر لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے۔ گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ امریکا میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے نئے فیچر کا نام امرسیو ویوو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے، جس کی مدد سے آپ باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آپ اس نئے فیچر کے تحت ٹریفک کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا کہ جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ کو سمجھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازین گوگل میپ سڑک کی موجودہ صورت حال کا صحیح اندازہ دینے کیلئے ٹریفک کی صورتحال بھی دکھائے گا۔ اس فیچر کو اگلے ماہ میں سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ فیچر پہلے مرحلے میں ایمسٹرڈیم، لاس ویگاس، لندن، لاس اینجلس،برلن، ڈبلن، فلورنس، میامی، نیو یارک سٹی، پیرس، سان فرانسسکو، سان ہوزے، سیئٹل، ٹوکیو اور وینس سمیت صرف 15 شہروں کے لیے شروع کیا جائے گا۔ اس فیچر سے آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔