ویب ڈیسک: افسوسناک واقعہ، شیخوپورہ کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پنڈور گاؤں کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بچوں سمیت 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 4 بچے شامل ہیں، جن کی شناخت شہزاد، فضہ، مہک، سفیان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔