ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔ پاکستان اور بھار ت کو ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کےدرمیان بڑا ٹاکرا 14 جون ایجبسٹن میں کھیلاجائےگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا شیڈول جاری کر دیا۔انگلینڈ آئندہ برس جون جولائی میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے10 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سےہوگا۔ ورلڈکپ میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور انڈیا کی ویمن ٹیمیں گروپ 1 میں شامل ہیں۔ گروپ ون کی دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا ،ساوتھ افریقہ اور گلوبل کوالیفائیر کی دو ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں انگلینڈ ، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ ، سری لنکا ویسٹ انڈیز اور گلوبل کوالیفائر کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔

میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کےدرمیان پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائےگا، جبکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ بھارت کےخلاف 14 جون کو ایجبسٹن میں کھیلے گی۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کےخلاف 17 جون ،،جبکہ 20 جون کو ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کا سامنا کرےگی۔

23 جون کو ہیڈنگلے میں پاکستان اور آسٹریلیا اور برسٹل میں 27 جون کو پاکستان ویمنز ٹیم کوالیفائی کرنے والی ٹیم کےساتھ میچ کھیلے گی۔ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل مقابلے 30 جون اور 2 جولائی کوہوں گے۔ ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائےگا۔
