(ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پانچ سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیے ۔
وزارت خزانہ کا کہناہے کہ معاہدے میں دبئی اسلامک بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامک بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل بھی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ایئر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد، روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے، یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پونے3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا آغاز ہوا ہے، اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہوئی۔