نیب نے مریم نواز کو ایک اور کیس میں طلب کر لیا

نیب نے مریم نواز کو ایک اور کیس میں طلب کر لیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کو 26 مارچ کو ایک اور کیس میں طلبی کا پروانہ موصول ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نےمسلم لیگ ن کی سینئر رہنماءکو جاتی امراء میں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق 2013 میں شریف فیملی نے کم و بیش ساڑھے 3 ہزار کنال اراضی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے حاصل کی۔

شریف فیملی پر الزام ہے کہ 2015 میں اس وقت کے ڈی سی او نورالامین مینگل اور ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ و دیگر کی مبینہ ملی بھگت سے لاہور کا ماسٹر پلان ہی تبدیل کروا دیا گیا۔ شریف فیملی کی انتظامیہ سے آپس کی ملی بھگت سے جاتی امراء میں ہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا ڈکلیئر کروایا گیا۔ نیب لاہور کے جاری کردہ نوٹس میں مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کیلئے تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ہی چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں بھی طلب کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔