بغیرہیلمٹ، لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع، ڈبل جرمانہ ہوگا

بغیرہیلمٹ، لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع، ڈبل جرمانہ ہوگا
کیپشن: A major crackdown will be launched against license and helmetless motorcyclists, double fine will be imposed

ویب ڈیسک: موٹرسائیکل سوال ہوشیار، بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سی ٹی او لاہور نے کریک ڈاؤن بڑھانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ، کینال روڈ،جیل روڈ، سمیت تمام اہم شاہراہوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ، نشتر، رائے ونڈ روڈ و دیگر مضافاتی شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے حکم جاری کیا ہے کہ خلاف ورزی پر وائیلیٹر کا لائسنس بھی چیک کیا جائے اور نہ ہونے پر ڈبل جرمانہ کیا جائے۔ شہر بھر میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل چلاتا نظر نہ آئے۔ 

عمارہ اطہر نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل نظر آنے پر متعلقہ بیٹ آفیسر، سیکٹر انچارج کےخلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات ملے ہیں اور ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا ہے کہ 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہے تاہم اس حوالے سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔ رواں سال کے دوران 50 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے۔

Watch Live Public News