ویب ڈیسک : نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم کی بڑی کارروائی ، جعلی چئیرمین نیب ساتھی سمیت گرفتار ، شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بڑی رقوم وصو ل کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق سادہ لوح شہریوں کو نیب سینئر افسر کے نام پر بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان نیب لاہور نے قابو کرلئے ، دونوں سگے بھائی ہیں۔ تعلق مظفر آباد، عارف والا، ضلع پاک پتن سے ہے ۔
ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور شہریوں کو ڈرا دھمکا کر کیش وصول کرتے رہے۔ملزمان کیخلاف شکایات موصول ہونے پر انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے کارروائی کی گئی۔
دونوں سگے بھائی باقاعدہ منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو حراساں کرتے اور پیسے بٹورتےتھے۔
نیب لاہور کیجانب سے ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات کیلئے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔
نیب لاہور کیجانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسی کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان سے رابطہ کیا جائے۔