الیکٹرک گاڑی اب پلک جھپکتے میں چارج، ’BYD’ نے الٹرا فاسٹ چارجر تیارکرلیا

BYD unveils new super-charging EV tech
کیپشن: BYD unveils new super-charging EV tech
سورس: google

ویب ڈیسک : الیکٹرک گاڑی  اب پلک جھپکنے میں چارج ،،، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی ’ بی وائی ڈی ’ نے ٹیسلا کے سپر چارجرز سے بھی تیز 1 ہزار کلو واٹ کی چارجنگ اسپیڈ کا پلیٹ فارم تیار کرلیا۔

چینی  ای وی کمپنی ’ BYD’ نے ایک نئے چارجنگ سسٹم کی نقاب کشائی کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے  جس سے   الیکٹرک گاڑی کو چارج کرنے میں اتنا ہی وقت لگے جتنا اب آپ کو پٹرول بھروانے میں لگتا ہے  ’ BYD’ چین بھر  میں چارجنگ نیٹ ورک  بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

BYD’ کے بانی وانگ چوانفو نے کمپنی کے شینزین میں واقع ہیڈ کوارٹر سے براہ راست نشر ہونے والے  ٹرانسمیشن میں کہا کہ "سپر ای پلیٹ فارم" 1,000 کلو واٹ (kW)  کی طاقت سے چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو   الیکٹرک کاروں کو پانچ منٹ کے اندر ایک چارج پر 400 کلومیٹر (249 میل) کا سفر کرنے کے قابل بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 1,000 کلو واٹ کی چارجنگ کی رفتار Tesla کے سپر چارجرز سے دوگنا تیز ہوگی،  یادرہے ٹیسلا کا   جدید ترین ورژن 500 کلو واٹ تک چارجنگ  اسپیڈ کا اہل ہے ۔ 

نیا چارجنگ آرکیٹیکچر ابتدائی طور پر دو نئی EVs - Han L sedan اور Tang L SUV میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 270,000 یوآن ($37,330) ہے - اور BYD نے کہا کہ وہ نئے پلیٹ فارم سے ملنے کے لیے پورے چین میں 4,000 سے زیادہ الٹرا فاسٹ چارجنگ پائلز، یا یونٹ بنائے گی۔

 یادرہے یہ ٹیسلا  اور اس کے ارب پتی مالک کے لیے  یہ بری خبر ثابت ہوگی 10 مارچ کو ٹیسلا کے لئے ایک خونی دن ثابت ہوا تھا جس  دن اس کے حصص کی قیمت 16 فیصد گر گئی تھی - دسمبر سے، Tesla کی مارکیٹ ویلیو $1.5tn  ٹریلین ڈالر  کی ریکارڈ  اوربلند ترین سطح  کو چھورہی تھی ۔ 

فروخت کے اہداف میں کمی کے علاوہ، ٹیسلا کو  خودکار گاڑیاں بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، جس کومسک 10 سال گذرنے کے باوجود فراہم  نہیں کرسکے ۔  جبکہ مارکیٹ میں  آنے والی  بی وی ڈی اور دیگر کمپنیوں کے سستے اور بہتر ای وی ماڈلز نے بھی ٹیسلا کی سیلز کو متاثر کیا ہے 

پیر کو وال اسٹریٹ پر، ٹیسلا کا اسٹاک مزید 4.8 فیصد گرگیا ہے جو مسلسل آٹھویں بار ہے ۔

Watch Live Public News