ویب ڈیسک: رواں سال کتنے سورج گرہن ہوں گے؟ ماہرفلکیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔ تاہم رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پرشروع اور اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔
ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے۔