ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف بات کرتی ہے، عمران خان کہتا ہے ہم امن کی بات کرتے ہیں،آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس نہیں کر سکتے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملکی سلامتی کے لئے رہا کرنا پڑے گا،ہمارے لیڈر کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے،جو وہ سوچتا ہے وہی 25 کڑور عوام سوچتے ہیں،آپ اکیلے اس ملک کے فیصلے کریں گے،25 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،ہمیں یہ آکر بھاشن دیتے ہیں پی ٹی آئی نے یہ کردیا،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف بات کرتی ہے۔
عالیہ حمزہ نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتا ہے ہم امن کی بات کرتے ہیں،آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس نہیں کر سکتے،بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر دل میں ہر گھر میں بستا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملکی سلامتی کے لئے رہا کرنا پڑے گا،سب سے بڑا قبضہ مافیا یہ حکومت ہے جو ملک کے اقتدار پر قبضہ کر کے بیٹھی ہیں۔