محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر عامر جمال کا بریڈ ہوگ کو کرارا جواب

محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر عامر جمال کا بریڈ ہوگ کو کرارا جواب

(ویب ڈیسک )   محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر عامر جمال نے   بریڈ ہوگ کو کرارار جواب  دے دیا۔

عامر جمال نے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی کو منہ  توڑ جواب دیا۔ عامر جمال نے کہا کہ  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں بریڈ ہوگ رضوان کی انگریزی کا  مذاق اڑا رہے ہیں،  یہ بریڈ ہوگ کی جانب سے جو اپنے آپ کو انٹرنیشنل کرکٹر کہتے ہیں  انتہائی شرمناک  حرکت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   انگریزی محمد رضوان کی دوسری بھی نہیں بلکہ تیسری زبان ہے ۔

عامر جمال نے کہا کہ میں بریڈ ہوگ کو مشورہ دوں گا   کہ وہ ٹک ٹاکر بن جائیں ،   انہیں لوگوں کا مذاق اڑانے  میں  فالوورز  اور توجہ کی ضرورت ہوگی، بریڈ ہوگ کے لئے ٹک ٹاک اچھا پلیٹ فارم ہے نہ کہ کرکٹ کمیونٹی ۔

Watch Live Public News