کمانڈر ابراہیم نے مجھے خودکش حملہ کرنے کیلئے ذہن سازی کی، لائبہ

کمانڈر ابراہیم نے مجھے خودکش حملہ کرنے کیلئے ذہن سازی کی، لائبہ
کیپشن: کمانڈر ابراہیم نے مجھے خودکش حملہ کرنے کیلئے ذہن سازی کی، لائبہ

 ویب ڈیسک: میرا نام لائبہ ہے مجھے گھر میں اور گاؤں میں لوگ فرزانہ کے نام سے جانتے ہیں۔ کمانڈر ابراہیم نے مجھے خودکش حملہ کرنے کے لیے ذہن سازی کی۔

گزشتہ سال میرا رابطہ جولائی کے مہینے میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر ابراہیم عرف قاضی سے ہوا۔ کمانڈر ابراہیم کی تنظیمی باتوں سے میں متاثر ہو گئی اور خودکش حملے کے لیے تیار ہو گئی ۔

کمانڈر ابراہیم نے میرا رابطہ دل جان سے کروایا ، جس نے مجھے بی وائی سی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ سے ملوانا تھا۔ مجھے ٹارگیٹ دیا گیا کہ میں مزید لڑکیوں کو اس کام کے لیے تیار کروں۔ تمام خواتین سے کہوں گی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

Watch Live Public News